وفاق المدارس الاسلامیہ بہار کا سالانہ امتحان ختم ۔
دربھنگہ: وفاق المدارس الاسلاميہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ جس سے سینکڑوں مدارس مربوط ہیں اور وفاق کے ارتباط سے ان اداروں کے اعلی معیار میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے، جو ادارے وفاق سے مربوط نہیں ہیں ان کے طلبہ میں تقابل وہ ذوق نہیں ہوتا جو ذوق و جذ بہ وفاق سے ملحقہ اداروں کے طلبہ میں ہوتا ہے، یہ باتیں وفاق المدارس کے ناظم اور امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے مدرسہ امدادیہ لہیر یا سرائے دربھنگہ اور مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ کا دورہ کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے پر امن ماحول میں ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور وفاق المدارس سے الحاق کی افادیت پر گفتگو کی ، انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ طلبہ کی بہتر مستقبل کے لئے کوشش کرتا ہے لیکن وہ ادارے جو وفاق المدارس سے ملحق ہیں انہیں وفاق کی جانب سے برابر ہدایات دی جاتی ہیں اس لئے ان اداروں میں طلبہ کے اندر تقابل اور پٹیشن کا مزاج پیدا ہوتا ہے اور وہ دوسرے مدارس کے بالمقابل زیاده کامیابی حاصل کرتے ہیں مفتی ارشد رحمانی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ نگراں مرکز امتحان مدرسہ امدادیہ لہیریا سراےُ دربھنگہ نے کہا کہ مجھے کئی اداروں میں جانے اور امتحان لینے کا موقع ملا لیکن وفاق المدارس امارت شرعیہ سے اداروں میں امتحان کا جو منظر نظر آیا وہ دوسری جگہوں سے منظر نظر آیا۔ موصوف نے کہا کہ وفاق المدارس سے الحاق کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ ادارہ اور ادارہ میں زیرتعلیم طلبہ میں تقابل اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور صلاحیت میں نکھار ، موصوف نے کہا کہ امارت شرعیہ کی جانب سے گاہے بگاہے ملحق اداروں کے ذمہ داران کو بلا کر انہیں تربیت دی جاتی ہے اورضلعی سطح پر بھی تربیتی کیمپ لگا کر تعلیم و تدریس کے طریقہ کار سے اساتذہ کی رہنمائی کی جاتی ہے، اور یہ بات ظاہر ہے کہ جب ادارہ کی نگرانی میں کام کرے تو اس کی سمت درست ہوتی ہے اور وہ کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے وفاق المدارس امارت شرعیہ کا ایک اہم شعبہ ہے اس کے خدمات شروع سے ہی منتظم ہیں اور موجودہ امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی زیدمجدہ کے عہد امارت میں اس پر مزید توجہ دی گئی اور اس کے دائرہ کار کو بڑی وسعت دی گئی ہے ،مدرسہ امدادیہ دربھنگہ میں دوران امتحان ناظم وفاق المدارس مفتی ثناء الهدی کی آمد اس کی واضح دلیل ہے ضرورت ہے کہ ارباب مدارس اس جانب توجہ فرمائیں اور اپنے مدرسے کو وفاق المدارس سے ملحق کروائیں، مرکز امتحان پر مفتی نور الہدی قاسمی صدر المدرسین مدرسہ امدادیہ مفتی عبد السلام قاسمی مولانا عبدالکریم قاسمی مولانا افضل امام فاروقی عبد الحفیظ صاحب سکریٹری مدرسہ امدادی مولانا سہیل قاری شمیم مولانا نوشاد عالم اشاعتی محمد حسین محمد سراج منشی کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی موجود رہے، امتحان کے بعد نگراں امتحان مفتی ارشد رحمانی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مهدولی دربھنگہ کی موجودگی میں ساری کاپیاں مرکزی دفتر کے لئے روانہ کی گئی، ناظم وفاق المدارس ونائب ناظم امارت شرعیہ کے جائزہ اور دعا کے ساتھ نشست ختم ہوئی۔