17 سترہ د ور اقتدار کے دوران ملکی ترقی کی کامیابی کا یہ سفر مستحکم طریقے سے مزید آگے بڑھے گا:طیب اردگان

انقرہ(ایم این این )
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ 17 سترہ د ور اقتدار کے دوران ملکی ترقی کی کامیابی کا یہ سفر مستحکم طریقے سے مزید آگے بڑھے گا۔ صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار ترک ایوان برائے بازار حصص کے 75 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بعض عناصر غیر ملکی زر مبادلہ میں اتار چڑھاو کے ذریعے ملکی معیشت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، حالیہ ایام میں یکے بعد دیگرے وطن عزیز اور ہماری عوام کے خلاف بن±ے ان سازشی جالوں کا مقصد ہمیں دیگر قوتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنانا ہے۔
جناب صدر نے کہا کہ اس وقت حکومت تقریباً 25 لاکھ افرادکےلئے روزگار کے اضافی مواقع فراہم کرنےکا ارادہ رکھتی ہے جس کے سلسلے میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ملکی معیشت اور افرادی قوت میں استحکام مزید تقویت پا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 17 سالہ دور حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں حاصل اس کامیابی کے سفر کا تسلسل بر قرار رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی زر مبادلہ اور سود کی شرح میں کمی کے اہداف ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیںاور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہماری معیشت میں اس قسم کے اتار چڑھاو کی اب کوئی جگہ نہ بن پائے۔