گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگیلا نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردی کا حملہ بی جے پی کی سازش تھی جیسے گودھرا کا سانحہ ہو تھا۔ واگھیلا نے کہا کہ ار ڈی ایکس کے لیے جو گاڑی استعمال کی گئی تھی اس میں گجرات کا پلیٹ نمبر تھا۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ گودھرا سانحہ بھی بی جے پی کی ہی سازش تھی۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے واگھیلا نے کہا کہ انتخابات میں جیت کے لیے بی جے پی دہشت گردی کا سہارا لیتی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے ہوۓ ہیں۔ واگھیلا یہی نہیں رکے بلکہ یہ بھی کہا کہ بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک بھی بی جے پی کی ہی سازش تھی۔ بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک میں کوئی نہیں مارا گیا تھا، یہاں تک کہ کوئی بین الاقوامی ایجنسی بھی یہ طے نہیں کر پائی کہ ائیر اسٹرائیک میں 200 لوگ مارے گئے تھے۔ واگھیلا نے کہا کہ پلوامہ کو لے کر ذرائع سے انٹلیجنس کو معلومات ملنے کے باوجود بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادتے ہوئے کہا کہ اگر اپ کے پاس بالاکوٹ کو لے کر معلومات تھی تو پہیلے ہی ان دہشت گردوں کے کیمپس پر کاروائیاں کیوں نہیں کی گئی۔ اپ کیوں انتظار کر رہے تھے کہ پلوامہ جیسا واقعہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا گجرات ماڈل جھوٹا ہے۔ ریاست مشکلات سے دو چار ہے، خود انکے لیڈران ان سے ناراض ہیں، انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ وہ بندھے ہوئے مزدور ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہیلے راہل گاندھی کے قریبی اور انڈین اورسیز کانگریس کے چیف سیم پترودا نے بھی پلوامہ پر اسی قسم کا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حملوں کے بارے میں پتہ نہیں مگر یہ زیادہ تر ہوتے رہتے ہیں۔ ممبئی میں بھی حملے ہوئے تھے۔ ہم اس وقت بھی رد عمل کا اظہار کر سکتے تھے اور اپنے طیاروں کو بھیج سکتے تھے مگر یہ صحیح نہیں ہوتا۔ میرے حساب سے دنیا سے سمجھوتہ کرنے کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے پترودا نے ائیر اسٹرائیک پر بھی سوال کھڑے کیے تھے کیا ہم نے صحیح میں 200 کو مارا۔ اور پترودا نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی بھی حمایت کی تھی۔ اور ائیر اسٹرائیک پر ثبوت بھی مانگا تھا۔ بی جے پی نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے شرمناک بتایا تھا۔ جب کہ امت شاہ نے ان کے اس بیان پر کانگریس صدر راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔