مقبوضہ بیت المقدس( آئی این ایس انڈیا)
دسیوں صہونی آبادکار رمضان المبارک کے پہلے روز پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی پولیس فورس نے علی الصبح مراکشی دروازے کو گھول دیا اور صہیونی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے سکیورٹٰی مہیا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔اسی دوران مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی عبادت گزاروں پر پابندیاں سخت کر دی گئیں۔اسرائیلی آبادکار اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تقریبا روزانہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے رہتے ہیں۔