رام کا کام کرنا ہے اور رام کا کام ہو کر رہے گا۔بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد آر ایس ایس سربراہ کا پہلا تبصرہ

جے پور (ایم این این )
لوک سبھا انتخاب کے نتائج آنے کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ اتوار کو راجستھان کے اودے پور میں آر ایس ایس کی ایک تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ”رام کا کام کرنا ہے اور رام کا کام ہو کر رہے گا۔ سب کو مل کر کرنا ہے رام کا کام۔ رام ہمارے اندر رہتے ہیں، خود کا کام خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ سونپ دیتے ہیں کسی کو پھر بھی خود نگرانی کرنی پڑتی ہے۔‘
موہن بھاگوت کے اس بیان کو ایودھیا میں رام مندر سے جوڑ کر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔ موہن بھاگوت نے یہ بیان راجستھان کے اودے پور میں ا?ر ایس ایس کے ایک ٹریننگ پروگرام کے دوران دیا۔ یہاں بھاگوت چار روزہ دورہ پر پہنچے ہیں۔ اس ا?ر ایس ایس تربیتی کیمپ میں تنظیم کے تقریباً 300 سویم سیوکوں نے حصہ لیا۔ بھاگوت سے پہلے مراری باپو نے کہا تھا کہ ”رام کا کام سب کو کرنا ہے“۔ اسی کو جوڑتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ ”رام کا کام ہو کر رہے گا۔“
ایودھیا کی متنازعہ اراضی پر رام مندر تعمیر کیے جانے کا معاملہ گزشتہ تین دہائیوں سے ملک کی سیاست پر حاوی ہوتا آرہا ہے۔ لوک سبھا انتخاب سے پہلے بھی بی جے پی نے اپنے منشور ’سنکلپ پتر‘ میں رام مندر تعمیر کو لے کر مناسب قدم اٹھائے جانے کا تذکرہ کیا تھا۔