کل ہوکر جب اس نے لوکل پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی تو اس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ۔ بعد میں اس نے تشدد کے لفظ کو شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا
کولکاتا (ملت ٹائمز)
مغربی بنگال میں میڈیکل کالج کی ایک باحجاب طالبہ کے ساتھ تشدد کا معاملہ سامنے آیاہے جس میں شری رام گینگ کے 12 لوگوں نے حجاب پہنی ہوئی ایک مسلم طالبہ کو خوف زدہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ تشدد کرنے کی کوشش کی ۔
نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق شمالی بنگال کے ایک میڈیکل کالج میں طالبہ رات کے دس بجے کینٹین سے کھاناکر اپنے ایک دوست کے ساتھ واپس ہورہی تھی تبھی اس نے راستے پر دس بارہ لڑکوں کو دیکھا۔جب طالبہ پر ان شرپسندوں کی نظر پڑی تو انہوں نے جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے تعاقب کرنا شروع کردیا لڑکی اس سے خوف زدہ ہوکر دوڑتے ہوئے ہاسٹل کی جانب جانے لگی لیکن شرپسندوں نے تعاقب جاری رکھاتاہم وہ دوڑتے ہوئے ہاسٹل پہونچے میں کامیاب رہی ۔
طالبہ نے بتایاکہ ہاسٹل میں اس طرح کے لوگوں کو اس نے پہلی مرتبہ دیکھا تھا ۔اس سے پہلے ایسا کوئی نظارہ نہیں دیکھنے کو نہیں ملا ۔ کل ہوکر جب اس نے لوکل پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی تو اس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ۔ بعد میں اس نے تشدد کے لفظ کو شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اگلے دن پولس نے مذکورہ لفظ کے ساتھ ایف آئی آر دج کی ۔






