دہلی میں بھی رام مافیاﺅں کی دہشت گردی ۔ایک ڈاکٹر پر جے شری رام کا نعرہ لگانے کا دباﺅ

نئی دہلی (ایم این این )
ملک بھر میں جبراً ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے کا چلن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے سیونی اور ہریانہ کے گروگرام میں گزشتہ دنوں مسلم نوجوان سے ہندو شدت پسندوں نے زبردستی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کو کہا اور اب راجدھانی دہلی کے کناٹ پلیس میں کچھ اسی طرح کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پونے کے مشہور ڈاکٹر اور رائٹر ڈاکٹر ارون گڈرے پر کچھ نامعلوم لوگوں نے جبراً ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کا دباو بنایا۔ یہ واقعہ 26 مئی کی صبح کا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اب یہ خبر تیزی کے ساتھ پھیل گئی ہے۔