اجول28مئی ( آئی این ایس انڈیا )
میزورم میں چار سال بعد دوبارہ شراب بندی قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے منگل کوشراب بندی ممنوعہ قانون سے مطلع کیا گیا۔ ریاستی اسمبلی نے اس سال 20 مارچ کو میزورم شراب بند ی بل، 2019 منظور کیا اور گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے بل کو اپنی منظوری دے دی۔ آبکاری اور نارکوٹکس محکمہ کے کمشنر این سےلو نے بتایا کہ ریاستی قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور ریاستی حکومت کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا۔گرجاگھروں اورکمیونٹی کی بنیاد پر تنظیم سخت شراب بندی قانون کی حمایت کر رہے تھے۔میزورم میں ہندوستان کی آزادی کے بعد سے ہی تقریباََمکمل طور پر شراب بندی لاگو تھی۔






