پاکستانی نژاد بس ڈرائیو ر کا بیٹا بنا برطانیہ میں وزیر اعظم عہدہ کا امیدوار

ایگلینڈ(ایم این این )
برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے باقاعدہ طور پر میدان میں اترنے والے نویں امیدوار بن گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد قدامت پسند جماعت کے متعدد رہنما وزارت عظمیٰ کا عہدہ چاہتے ہیں۔ حالیہ یورپی پارلیمانی انتخابات میں ٹیریزامے کی قدامت پسند جماعت کو زبردست ناکامی دیکھنی پڑی تھی۔
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نئے پارٹی سربراہ کو ووٹروں کا جماعت پر اعتماد بحال کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی انتخابات سے یہ بات واضح ہے کہ برطانیہ کو بریگزٹ پر عمل درآمد کرنا ہے تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال رہے۔
واضح رہے کہ ساجد جاوید کا تعلق اس خاندان سے ہے، جو پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آباد ہوا تھااور ان کے والدبس ڈرائیور تھے ۔