فاوندیشن کی اہم توجہ معاشرے سے بھوک کا خاتمہ ہے / ٹی عارف علی
نئی دہلی : (پریس ریلیز) کل ہند سطح پر سماجی و فلاحی خدمات کے میدان میں سرگرم تنظیم ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی نے اس سال ہندوستان کی 23 ریاستوں میں وزن 2026 کے رمضان پروجیکٹ کے تحت غریب و نادار لوگوں میں اب تک 46533 افطار کٹ تقسیم کیا ہے ۔ اس رمضان پروجیکٹ سے 249887 افراد کو راست فائدہ پہونچا ہے ۔ فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے آج یہاں جاری میڈیا ریلیز میں کہا کہ ہم یہ کام ہر سال معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے انجام دیتے ہیں ، افطار کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کے سامان ہوتا ہے جو کم ازکم ایک خاندان کے 6 افراد کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہو ۔ ہم صرف افطار کت کی تقسیم ہی نہیں کرتے بلکہ غریبوں کے لیے افطارکی اجتماعی دعوتوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں اس سال ہم نے اس کے تحت 17222 لوگوں کے لیےافطار کا نظم کیا گیا ۔
ٹی عارف علی نے مزید بتایا کہ فاونڈیشن کی اہم توجہ معاشرے سے بھوک کا خاتمہ ہے حالیہ برسوں میں فاونڈیشن نے معاشرے سے بھوک کا خاتمہ کر نے کے لیے کچھ ایسے بھی کام کیے ہیں جن کے ذریعے سماجی تبدیلی کوشش جاری ہے اور ہم نے اس درمیان اڈیشہ میں آئے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت متاثرہ افراد کے درمیان 1000 راشن کٹ تقسیم کیا ہے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ 12 سال میں 282191 رمضان کٹ تقسیم کی گئی ،1172305 افراد کو اشیائے خورد ونوش فراہم کی گئیں ،فاونڈیشن نے 5642 جوڑوں کی شادیاں اپنے خرچ سے کیں اور 1812 بے حد غریب لوگوں کو آشیانہ فراہم کرایا ۔ فاونڈیشن کا ٹارگیٹ ہر سال 50000 افطار کٹ تقسیم کرنا 125000 لوگوں تک کھانے پینے کی اشیا پہونچانا اورکم قیمت والے 1000 گھروں کی تعمیرکرنا ہے ۔






