بی جے پی رکن اسمبلی نے بیچ سڑک پر ایک خاتون کی لات اور گھونسے سے کی پٹائی ۔ ویڈیو ہوئی وائرل

رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو غصہ آگیا اور انہوں نے اس خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا۔ خاتون چیختی چلاتی رہیں لیکن رکن اسمبلی ان کو مارتے رہے
احمد آباد (ایم این این )
گجرات میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے ایک خاتوں پر بیچ سڑک پر لات گھونسے برسائے۔ اس ویڈیوں کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ اس ویڈیوں کلپ کو دیکھ کر ہر آدمی کو غصہ آ رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس رکن اسمبلی پر غصہ آتا ہے یا نہیں۔ بلرام تھوانی پارٹی میں بنے رہتے ہیں یا ان کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔
احمدآباد کے نرودا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو وہاں کے عوام نے ان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا اور اب اس انتخاب کا وہ کیسے بدلہ دے رہے ہیں.

یہ اس ویڈیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔دراصل معاملہ پانی کی پائپ لائن کو لے کر تھا جس کی شکایت کرنے ایک خاتوں رکن اسمبلی کے پاس گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق اس خاتوں نے بتایا کہ جب وہ شکایت کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں تو وہاں موجود رکن اسمبلی کے لوگ ان کو اشاروں سے چھیڑ رہے تھے اور جب ان سے نہ رہا گیا تو انہوں نے رکن اسمبلی کے خلاف نعرہ لگا دیا بس اتنا کر نا تھا کہ رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو غصہ آگیا اور انہوں نے اس خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا۔ خاتون چیختی چلاتی رہیں لیکن رکن اسمبلی ان کو مارتے رہے۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی خاتون کے شوہر کو پتہ لگا انہوں نے اپنی اہلیہ کو رکن اسمبلی سے بچایا۔ اب خبر یہ ہے کہ ویڈیوں کے وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی خاتون سے معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ گجرات کے وزیر اعلی اور بی جے پی اپنے اس رکن اسمبلی کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔

SHARE