کجریوال نے میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفرکی سہولیات کا اعلان کیا

بی جے پی کا طنز :تمام وعدے جھوٹے ہی نکلیں گے : منوج تیواری
نئی دہلی 3مئی ( آئی این ایس انڈیا )
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی طرف سے خواتین کے لئے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد بی جے پی نے ان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے کہا کہ ان پر ناکامی کا ٹھپہ لگ چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بھی ایسی ہی کوشش کی تھی. اب دہلی میں صاف پانی، جمنا کی صفائی اور اس آبی سطح کی بات کوئی نہیں کر رہا ہے۔ ساتھ ہی تیواری نے کہا عام آدمی پارٹی کی حکومت کو 52 ماہ ہو گیا، اچانک ان کو خیال آیا کہ اچانک کچھ اعلان کرو ورنہ ہماری کرسی چلی جائے گی ۔ ممتا بنرجی سے موازنہ کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ بنگال سی ایم اور دہلی وزیر اعلی میں بس اتنا فرق ہے کہ وہ کہہ کر کھالیں ادھڑوا رہی ہیں یہ بغیر کہیں اتروا رہے ہیں ۔ منوج تیواری نے اپنے زعم میں کہا کہ :’ پانچ سال میں مودی ’آستھا‘ بن گئے ؛لیکن کجریوال’ لعنت ‘بن گئے۔ منوج تیوار نے کہا کہ :’ دہلی میں 20 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن اب ان کی تعداد 3500 سے 3800 ہیں۔واضح ہو کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پریس کانفرنس کر پیر کو دہلی کی خواتین کو تحفہ دیا ہے، جلد ہی دہلی میں خواتین ڈی ٹی سی ، کلسٹر بسوں اور میٹرو میں مفت سفر کر سکیں گی۔ کجریوال نے میڈیا کو بتایا کہ جوخاتون اقتصادی طور پر استعداد مند ہیں، وہ ٹکٹ کی خریداری کریں، جس سے سبسڈی پر بوجھ نہ پڑے۔ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں تجویز بنا کر لائیں کہ بسوں اور میٹرو میں اس کو کس طرح لاگو کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسی مہینے 8 جون سے سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع ہوں گے اور دسمبر تک سارے CCTV لگ جائیں گے۔ دہلی میں تقریبا 280000 سی سی ٹی وی لگیں گے۔ اس کے علاوہ سی ایم کجریوال نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے اندر الگ الگ ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی لگ رہے ہیں اور کچھ اب لگنے شروع ہو گئے ہیں۔