سعودی عرب میں دیکھا گیا چاند ۔ 4جون کو خلیجی ممالک میں ادا کی جائے گی نماز عید الفطر

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین سمیت متعدد ممالک میں کل بروزمنگل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جبکہ ہندوستان میں پانچ جون کو عید الفطر متوقع ہے
ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی عرب میں عید الفطر کے چاند کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے مطابق 4جون بروز منگل کو وہاں عید الفطر کی نمازا ادا کی جائے گی ۔
سعودی عرب میں مقیم مولانا انعام الحق قاسمی نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ مذہبی امور کی وزرات نے یہاں اعلان کیا ہے کہ 4جون بروزمنگل کو یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر کا دن ہے ۔ رویت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
سعودی عرب میں رویت کی تصدیق ہوجانے کے بعدسعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین سمیت متعدد ممالک میں کل بروزمنگل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جبکہ ہندوستان میں پانچ جون کو عید الفطر متوقع ہے ۔