نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ہندوستان کے متعدد شہروں صوبوں اور علاقوں میں آج چاند دیکھا گیا ہے۔ کل 5 جون بروز بد ھ کو یہاں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
ملت ٹائمز کو حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق آسام ،بنگال ،بہاراور اترپردیش سمیت متعدد علاقوں میں عوام نے چاند دیکھا ہے اور رویت عامہ ہوئی ہے ۔تاہم ناخدا مسجد کولکاتا، امارت شرعیہ پٹنہ ۔ ادارہ شرعیہ نے چاند کی تصدیق کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ دہلی کی جامع مسجد میں ابھی میٹنگ چل رہی ہے






