پرشانت کشور کے ساتھ دو گھنٹوں تک میٹنگ کرنے کے بعد ترنمول کانگریس نے کشور کی خدمات حاصل کرنے کیلئے معاہدہ پر دستخط کرلیا ہے۔اس انتخاب میں جہاں بی جے پی دو سیٹ سے 18سیٹ تک پہنچ گئی ہے وہیں ترنمول کانگریس 34سیٹوں سے 22سیٹوں پر پہنچ گئی ہے۔
کولکاتا (ایم این این )
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جنہیں گزشتہ مہینے لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کے ہاتھوں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے نے دو سال بعد 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بہترکارکردگی کیلئے انتخابی منجمنٹ پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے۔کشور نے حال ہی میں آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی شاندار جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔
پرشانت کشور کے ساتھ دو گھنٹوں تک میٹنگ کرنے کے بعد ترنمول کانگریس نے کشور کی خدمات حاصل کرنے کیلئے معاہدہ پر دستخط کرلیا ہے۔اس انتخاب میں جہاں بی جے پی دو سیٹ سے 18سیٹ تک پہنچ گئی ہے وہیں ترنمول کانگریس 34سیٹوں سے 22سیٹوں پر پہنچ گئی ہے۔
آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس کے چیف جگن موہن ریڈی کی شاندارجیت کا سہرا پرشانت کشور کو دیاجاتا ہے۔ریڈی کی پارٹی نے 175اسمبلی حلقوں میں سے 150اور ریاست کی تمام 25سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔پرشانت کشور کو 2014میں مودی کی جیت اور 2015میں نتیش کمار کی جیت کا سہرا دیاجاتا ہے۔کشور نے گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اورا نہیں جنتادل یو کا نائب صدر بنایا گیا تھا مگر بی جے پی کے دباو¿ میں کشور کو کنارہ لگادیا گیا تھا۔ریڈی کی جیت کے بعد کشورکے قریبیوں نے بتایا کہ کئی پارٹیاں ان سے رابطہ کررہی ہیں۔