اتر پردیش بارکونسل کی پہلی خاتو ن صدر درویش سنگھ قتل معاملہ ۔ اہل خانہ نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

گذشتہ کل اتر پردیش بارکونسل کی پہلی خاتو ن منتخب صدر درویش سنگھ کو ان کے ہی سابق معاون وکیل منیش شرما گولی مار کر قتل کردیااور اس نے خود کو بھی گولی مارلی تھی
ایٹہ(ایم این این )
اترپردیش بار کونسل کی نومنتخب صدر درویش یادو کے اہل خانہ نے ملزم منیش شرما پر غبن کا الزام لگاتے ہوئے اس پورے واقعہ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بار کونسل کی صدر کی لاش جمعرات کو ان کے آبائی گاو¿ں پہنچنے پر ان کے بھتیجے پارتھ یادو نے واقعہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ”ہم غیر جانب دارانہ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قتل میں ملوث منیش نے بار کونسل کے وکیلوں کے فلاح کے لئے آنے والے پیسوں کا غبن کیا تھا۔ ان کے نام پر ڈائرکٹ چیک لے لئے۔ دیدی کی گاڑی بھی لے لی تھی۔ کہا تھا کہ الیکشن میں ہمارا پیسہ خرچ ہوا ہے۔ اس لئے انہیں نکال دیا گیا تھا۔ ان کی خود کی کوئی انکم نہیں تھی۔ ان کے بی بی بچوں کا خرچ یہیں سے چل رہا تھا“۔
مقتول کے بھتیجے نے پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی جانچ کے بعد ہی قتل کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ کل اتر پردیش بارکونسل کی پہلی خاتو ن منتخب صدر درویش سنگھ کو ان کے ہی سابق معاون وکیل منیش شرما گولی مار کر قتل کردیااور اس نے خود کو بھی گولی مارلی تھی ۔

SHARE