دربھنگہ (ملت ٹائمز)
نوجوان اسکالر ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی کے چھوٹے بھا ئی محمد سیف الرحمن عرف تابش نے میڈیکل کمپٹیش نیٹ میں زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 720 میں 600 نمبر حاصل کیا ہے جو کل ہند سطح پر 4942 رینک ہے اور تقریبا 15 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے اس امتحان میں شرکت کی تھی۔
اس کامیابی پر سیف الرحمن والدہ محترمہ حبیبہ رحمانی کی محنت ولگن اور ان کی رہنمائی وحوصلہ افزائی کا بڑا رول ہے.جن کی محنت ولگن سے ان کے چھ بیٹوں میں دو ایم بی بی ایس بنیں گے, ایک بی یو ایم ایس کی تعلیم حاصل کریں گڑ, ایک سی ایف اے بن کر عالمی سطح کی اے بی بی کمپنی میں فائننس آفیسر ہیں, دو سعودی عرب کی مایہ ناز یونیورسٹی امام محمد بن سعودیونیورسٹی میں پروفیسر ہیں.
صوبہ بہار کے دربھنگہ ضلع سے تعلق رکھنے والے سیف الرحمن کا تعلق نرائن پور گاو¿ں سے ہے. موصوف سےوالد محترم ماسٹر لطف الرحمن کا سایہ بچپن میں ہی اٹھ گیا. والدہ اور دادا نے پرورش کی اور بچپن سے ہی تعلیم کا شوق پیدا کیا.ابتدائی تعلیم گاو¿ں کےسن فلاور اسکول میں ہی ہوئی جس کی تقریبا 60 روپے ماہانہ فیس ہوا کرتی تھی.پانچویں کلاس تک کی تعلیم گاو¿ں میں ہی حاصل کرنے کے بعد دہلی آگئے اوریہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول سے چھٹی کلاس سے بارہویں کلاس تک تعلیم حاصل کی. پھر کوٹہ سے میڈیکل کی کوچنگ لی اور میڈیکل کی گورنمنٹ سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔






