جلد رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا ۔ یوپی کے نائب وزیراعلی کی بھکتوں کو یقین دہانی

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے سنیچر کو کہا کہ ایودھیا میں جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ شری رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ اور منی رام داس چھاو¿نی کے مہنت نرتیہ گوپال داس کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد دھرم سمیلن کا افتتاح کر نے سے پہلے سرکٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے بات کی۔
لکھنو (یو این آئی )

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔ اس کے لئے دو متبادلوں پر بات چیت چل رہی ہے۔ پہلا سمجھوتہ کے ذریعہ جبکہ دوسرا عدالت کے ذریعہ اس کا حل نکالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس سے حل نہیں نکلتا ہے تو تیسرے متبادل کے طور پر پارلیمنٹ میں قانون بنا کر رام مندر کی تعمیر ہو ایسی کوشش بھی کی جائے گی۔ رام مندر کی تعمیر سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک کے کروڑوں ہندوو¿ں کے عقیدے کا مظہر ہے۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ایودھیا آمد پر نائب وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ” ایودھیا میں ہم ادھو ٹھاکرے کا استقبال کرتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے انہیں اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں لگ جانے کی اپیل کی ہے جس میں امبیڈکر نگر کی جلال پور اسمبلی سیٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کو ناکار دیا ہے۔ جتنا کام 15 سالوں میں نہیں ہوا تھا اتنا کام ریاست کی یوگی حکومت نے دو سالوں کے اندر کرکے دکھائے ہیں۔