آگ لگنے سے شیو مندر تباہ، چاندی کی مورتیاں و دیگر چیزیں خاکستر

مندر میں رکھیں چاندی کی مورتیا، ڈونیشن باکس اور بھنڈارے کا سامان اور برتن وغیرہ جل کر راکھ ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے مندر کے ساتھ ملحقہ چھوٹے مندر گن مندر، کالی ماتا کا مندر اور ایک سرائے کو بچا لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ سے تقریباََ 60 ہزار روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے
شملہ (ایم این این )
ہماچل پردیش کے شملہ میں شانکلی ضلع کے نزدیک واقع ایک شیو مندر گزشتہ رات آگ سے تباہ ہوگیا جس میں چاندی کی مورتیاں، ڈونیشن باکس، بھنڈارے کا سامان اور برتن وغیرہ جل کر راکھ ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے ڈویزنل فائر افسر ڈی سی شرما نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کو رات کو تقریباََ 11.46 بجے مندر میں آگ کی اطلاع ملی جس پر مال روڈ اور چھوٹا شملہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھیجی گئیں۔ ان میں سے چھوٹا شملہ سے فائر بریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن مال روڈ سے بھیجی گئیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں راستے میں تنگ موڑ پر پھنس گئیں۔ حالانکہ آگ پر قابو پالیا گیا لیکن اس میں مندر میں رکھیں چاندی کی مورتیا، ڈونیشن باکس اور بھنڈارے کا سامان اور برتن وغیرہ جل کر راکھ ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے مندر کے ساتھ ملحقہ چھوٹے مندر گن مندر، کالی ماتا کا مندر اور ایک سرائے کو بچا لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ سے تقریباََ 60 ہزار روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جانچ جاری ہے۔

SHARE