کہا جا رہا ہے کہ اجلاس باقائدہ 20 جون سے شروع ہو گا اس لئے اس پر فیصلہ کرنے کے لئے ابھی وقت ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سترہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس آج شروع ہوگیاہے لیکن اب تک کانگریس کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہیں ہوسکاہے۔ سولہویں لوک سبھا میں کانگریس کی طرف سے ملک ارجن کھڑگے نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر قیادت کی تھی لیکن اس مرتبہ وہ ہار گئے ہیں اور سترہویں لوک سبھا کیلئے اب تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ کانگریس کی طرف سے لوک سبھا میں کون قیادت کرے گا۔ اس تعلق سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اجلاس باقائدہ 20 جون سے شروع ہو گا اس لئے اس پر فیصلہ کرنے کے لئے ابھی وقت ہے۔ واضح رہے 5 جولائی کو بجٹ سفارشات پیش کی جائیں گی۔






