بنگلہ دیش کی ٹیم نے 41 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 322 رنوں کا ہدف پورا کرکے بآسانی جیت حاصل کرلی جس میں محمد شکیب نے 124 رن بنائے
ٹائنٹن(ایم این این )
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 23ویں میچ میںویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلہ دیش نے آج شاندار جیت حاصل کی ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 41 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 322 رنوں کا ہدف پورا کرکے بآسانی جیت حاصل کرلی جس میں محمد شکیب نے 124 رن بنائے ۔
بنگلا دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ 96، لوئس 70 اور ہیٹمائر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔