بی جے پی لیڈر ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان پہونچیں اجمیر ۔ چادر کا نذرانہ پیش کرکے تاریخی جیت پر شکریہ ادا کیا

کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیاہے لیکن بی جے پی اور نریندر مودی ان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پر بھروسہ کریں اور اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں
نئی دہلی (ایم این این )
مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر اور ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے اجمیر شریف پہونچ کر خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہ کے مقبرہ کی آج زیارت کی اور چادر کا نذرانہ پیش کیا ۔
ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے کہاکہ ملک میں امن وسلامتی کی بحالی اور ہمہ جہت ترقی کیلئے انہوں نے وہاں پہونچ کر دعاءمانگی اور چادر چڑھائی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستان میں ایک مرتبہ پھر نریندر مودی کی حکومت آئی ہے جن سے ملک بھر کو امیدیں وابستہ ہیں اور ان کی سربراہی میں ملک نے جس طرح گذشتہ پانچ سالوں میں ترقی کی ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کی تاریخی جیت پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہاکہ بی جے پی کی جیت میں مسلمانوں کا بھی نمایاں کردار رہاہے اور وہ مسلمانوں کیلئے وہ سب کچھ کرنا چاہتے ہیں جو گذشتہ ستر سالوں میں نہیں ہوا ۔ کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیاہے لیکن بی جے پی اور نریندر مودی ان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پر بھروسہ کریں اور اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔

SHARE