پنجابی گلوکارہ نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو بتایا دہشت گرد ۔ 11/26 اور پلوامہ جیسے دہشت گردانہ حملوں کیلئے ٹھہرایا ذمہ دار

موہن بھاگوت کے علاوہ پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے ہی
نئی دہلی (ایم این این )
مشہور و معروف پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے آر ایس ایس اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تعلق سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر متنازعہ پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد وہ سرخیوں میں ہیں۔ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں دہشت گرد تک قرار دے دیا۔
اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ہارڈ کور نے 11/26 کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیمنت کرکرے سے متعلق ایک کتاب Who Killed Karkare (کرکرے کو کس نے مارا) کے صفحہ اول کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ”یہ آر ایس ایس نے کیا ہے۔“ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کو بھی اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ملک میں 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملہ جیسے بڑے واقعات میں وہ ملوث ہیں۔ موہن بھاگوت کو ہارڈ کور نے نسل پرست بھی قرار دیا۔

https://www.instagram.com/p/Byz0NSaAdol/?utm_source=ig_web_copy_link

موہن بھاگوت کے علاوہ پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے ہیں جس پر لوگوں نے ہارڈ کور کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ لیکن ہارڈ کور نے اپنے خلاف بولنے والے سوشل میڈیا یوزر اور ٹرولر کو بھی نہیں بخشا اور انھیں خوب بھلا برا کہا۔

https://www.instagram.com/p/By0uGUAg6Gr/?utm_source=ig_web_copy_link