ہم نے حال میں ہوئے دو واقعات کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں ۔ دونوں واقعہ میں حملہ آور ہماری کمیونٹی سے تھا ، جس کے باعث ہم فکر مند ہیں
کولکاتہ 20 جون (آئی این ایس انڈیا)
کولکاتہ کے مسلمانوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے نام ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کولکاتہ میں ڈاکٹروں میں حالیہ حملوں اور ماڈل اشوشی سین گپتا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے پس منظر میں کہا گیا ہے کہ :’ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں لکھا کہ :’ ہم نے حال میں ہوئے دو واقعات کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں ۔ دونوں واقعہ میں حملہ آور ہماری کمیونٹی سے تھا ، جس کے باعث ہم فکر مند ہیں ۔ کولکتہ کے رہنے والے، 46 معروف ہستیوں نے کہا کہ :’ صرف ان دو صورتوں میں ہی نہیں، بلکہ جتنے بھی معاملات میں مسلمان شامل ہے، ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہیں صرف اس لیے نہیں بخش دیا جانا چاہئے کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔ اس سے یہ پیغام جائے گا کہ کسی کمیونٹی کے اراکین کو نہ تو بچایا جا رہا ہے ۔






