نئی دہلی، 21 جون (آئی این ایس انڈیا)
بھوپال سے بی جے پی ایم پی اور مالیگا¶ں دھماکے میں کلیدی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اسپیشل این آئی اے کورٹ سے جمعہ کو بڑی راحت ملی۔کورٹ نے ان کی پیشی سے چھوٹ کی عرضی منظور کر لی ہے۔سادھوی نے موجودہ پارلیمنٹ سیشن کو لے کرپیشی سے چھوٹ مانگی تھی، جسے کورٹ نے قبول کر لیا۔جمعرات کو سادھوی کو اسپیشل این آئی اے کورٹ سے جھٹکا لگا تھا۔کورٹ نے انہیں پیش میں ایک دن کی چھوٹ دی تھی لیکن ہمیشہ کے لئے پیشی میں چھوٹ کی عرضی مسترد کر دی تھی۔عرضی میں سادھوی نے کہا کہ وہ اب ایم پی بن گئی ہیں، لہذا انہیں ہفتے میں ایک دن کے لئے بھی کورٹ آنے کے حکم سے ہمیشہ کے لیے چھوٹ دی جائے۔کورٹ نے اس اپیل کو مسترد کر دیا تھا لیکن جمعہ کو عدالت نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا۔سادھوی پرگیہ2008 کے مالیگا¶ں دھماکے کیس میں ملزم ہیں۔7 جون کو عدالت میں پیشی کے دوران سادھوی نے کہا کہ مالیگا¶ں بم دھماکے کیس میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔اس معاملے میں دوسرے ملزم سدھاکر دویدی نے بھی این آئی اے کورٹ کے آگے ایسا ہی بیان دیا۔اسپیشل کورٹ اس معاملے کی سماعت 29 ستمبر 2008سے ہی کر رہا ہے۔مہاراشٹر کے ناسک ضلع واقع مالیگا¶ں میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد کے قریب دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں 6 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 100 زخمی ہوئے تھے۔49 سالہ پرگیہ پچھلی دو تاریخوں پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں،جب 6 جون کو بھی وہ پیش نہیں ہوئیں تو کورٹ نے جمعہ (7 جون) کو ان کے ایک بجے پیش ہونے کی سخت ہدایت دی تھی۔اس سے پہلے عدالت نے سادھوی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد انہیں کئی طرح کی رسم پوری کرنی ہے، لہذا سماعت میں پیشی سے چھوٹ دی جائے۔مالیگا¶ں بم دھماکے کیس میں سادھوی 9 سال جیل میں کاٹ چکی ہیں،وہ خراب صحت کی بنیاد پر ضمانت پر رہا ہوئی تھیں اور کچھ ہی دنوں بعد ملک نے انہیں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے طور پر منتخب کیا۔






