ئی دہلی ،28جون ( آئی این ایس انڈیا )
اترپردیش کے سنبھل میں ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس کو جاننے کے بعد آپ کو اکشے کمار اور انوپم کھیر کی فلم ’سپیشل -26‘یادآجائے گی۔ معلومات کے مطابق 21 لوگ تین لگژری گاڑیوں میں بیٹھ کر دھامپورواقع اسمولی کی ڈی سی اےم شوگر میل پر چھاپہ مارنے پہنچ گئے۔ان کودیکھ کر کسی نے روکا بھی نہیں اور یہ تمام لوگ اندر گھس گئے۔انہوں نے خود کو سی بی آئی افسر بتایا۔جب وہ ڈسٹرلی یونٹ میں پہنچے تو وہاں پر اےتھنال کی لوڈنگ چل رہی تھی۔بغیر کسی کی اجازت کے 2 لوگ موبائل سے ویڈیوگرافی کرنے لگے۔مل احاطے میں ہی ایکسائز محکمہ دفتر ہے اور وہاں پر اسسٹنٹ کمشنر بیٹھے تھے۔انہوں نے ویڈیوگرافی کرنے والے نوجوانوں کو طلب کیا۔جب اسسٹنٹ کمشنر نے پوچھ گچھ کی تو وہ کترانے لگے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔اسی دوران 16 ملزمان کو سیکورٹی گارڈوں نے کسانوں کے ساتھ مل کر پکڑ لیا۔جبکہ 6 لوگ ایک گاڑی میں سوار ہوکرفرارہوگئے۔ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو سب سے پہلے ان لوگوں نے خود کو ایکسائز اور سی بی آئی افسر بتایا ان میں سے 2 اہلکار ہونے کا بھی دعوی کیا ۔ لیکن مل کے سیکورٹی گارڈوں نے انہیں دبوچ لیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔موقع پر پہنچی پولیس ملزمان کو تھانے لے آئی۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔بعد میں تمام لوگوں کا راز فاش ہوگیا۔ یہ پورا معاملہ فلم اسپیشل 26 کی کہانی سے کم نہیں ہے۔وہیں خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں اسی واقعہ کی بحث ہو رہی ہے۔اس پورے واقعہ کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔






