وادی کے حالات اب بھی عام نہیں ہیں۔جموں کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جوائنٹ رےجسٹےس لیڈرشپ (جے آراےل) نے 7 جولائی، اتوار کو وادی میں مکمل بند کا اعلان کیا
نئی دہلی، 7 جولائی (آئی این ایس انڈیا)
جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے امرناتھ یاترا اور کشمیریوں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہم امرناتھ یاتراکی حمایت کرتے ہیں، لیکن سیکورٹی کے نام پر کشمیر کے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر حریت لیڈروں سے بات چیت کا راگ بھی الاپا ہے۔انہوں نے کہاکہ حریت کا اعتدال پسند گروپ کہہ رہا ہے کہ وہ بات چیت کے لئے تیار ہے،اگر حریت رہنما بات چیت کے لیے تیار ہیں، تومرکزی حکومت کو اس موقع کا استعمال کرناچاہیے اورحریت رہنما¶ں کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہیے۔جموں و کشمیر میں فی الحال گورنر راج لگا ہوا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے انتخابات 6 ماہ بعد کروانے کے لیے کہاتھا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں صدر راج 6 ماہ کے لئے بڑھانے سے منسلک پیشکش لوک سبھا میں رکھتے ہوئے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں ابھی اسمبلی انتخابات کرانے کا ماحول نہیں ہے،لہذا 6 ماہ کے لئے اور صدر راج بڑھایا جائے۔وہیں کانگریس نے جموں کشمیر میں صدر راج کو بڑھائے جانے کی حکومت کی تجویز کی مخالفت کی، 3 جولائی 2019 سے 6 ماہ کا وقت شروع ہو گیا تھا۔وادی کے حالات اب بھی عام نہیں ہیں۔جموں کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جوائنٹ رےجسٹےس لیڈرشپ (جے آراےل) نے 7 جولائی، اتوار کو وادی میں مکمل بند کا اعلان کیا۔دہشت گرد برہان وانی کی تیسری برسی پر یہ بند بلایا گیا ہے۔یکم جولائی سے جاری اس سال کی امرناتھ یاترا میں ابھی تک 90000 زائرین نے سفر مکمل کر لیا ہے۔یکم جولائی سے جاری اس سال کی امرناتھ یاترا میں فی الحال موسم نے بھی زائرین کا ساتھ دیا ہے،سفر بغیر کسی رکاوٹ اور مشکل کے جاری ہے،جس انداز سے امرناتھ یاترا نے پہلے ہفتے کے دوران یاتریوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں امرناتھ یاترا کے لئے زائرین پہنچیں گے۔






