ندوستان میں مسلم خواتین مسجد میں جاکر نماز پڑھنے کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔کچھ مسجدوں میں خواتین کی عبادات کے لیے علیحدہ جگہ مقرر کی جاتی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
مساجد میں خواتین کے داخلے کے معاملے میں داخل کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کردیا ہے۔ یہ عرضی کیرل ہندو مہاسبھا کے صدر نے داخل کی تھی۔ سپریم کورٹ کے مطابق کیرل ہندو مہا سبھا کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اس لئے اس معاملے میں سماعت نہیں ہوسکتی۔اگر مسلم خواتین نے عرصی داخل کی تو غور کیاجاسکتاہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں مسلم خواتین مسجد میں جاکر نماز پڑھنے کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔کچھ مسجدوں میں خواتین کی عبادات کے لیے علیحدہ جگہ مقرر کی جاتی ہے جس کا داخلی دروازہ الگ ہوتا ہے۔






