ممبئی (ایم این این )
دنگل گرل زائرہ وسیم ان دنوں سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ پچھلے دنوں ان کے بگ باس میں شامل ہونے کی خبریں آرہی تھیں۔ لیکن ان سبھی رپورٹوں پر پانی پھر گیا ہے۔ کیونکہ زائرہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ ’ دی خبری‘ کے ٹویٹ کے مطابق، زائرہ سے بگ باس 13 کے لئے رابطہ قائم کیا گیا تھا۔ اس کے لئے انہیں 1.2 کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن زائرہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
بگ باس کی نوعیت کو دیکھا جائے تو زائرہ کو ملے آفر کی خبر پر یقین کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ شو ہمیشہ ایسے کنٹیسٹینٹ لے کر آتا رہا ہے جو ٹی آر پی بڑھانے میں مفید رہے ہیں۔ ابھی حال میں ہی زائرہ مذہب کے نام پر بالی ووڈ چھوڑنے کو لے کر سرخیوں میں رہی ہیں۔ زائرہ نے فیس بک پوسٹ کی معرفت اپنے فیصلہ کے بارے میں بتایا تھا۔
زائرہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا” پانچ سال پہلے میں نے جو فیصلہ کیا اس نے میری زندگی پوری طرح بدل دی۔ میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو اس نے میرے لئے شہرت کے بے شمار دروازے کھول دئیے۔ میں لوگوں کی توجہ پانے لگی۔ مجھے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ لیکن یہ وہ نہیں تھا جو میں چاہتی تھی۔ اب جبکہ فلم صنعت میں میرے پانچ سال ہو چکے ہیں۔ میں یہ بات قبول کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس پہچان اور کام سے خوش نہیں ہوں۔ ایک طویل مدت سے کام کرتے ہوئے مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ میں کچھ اور بننے کے لئے جوجھتی ا? رہی ہوں“۔
انہوں نے لکھا ” اس میدان میں مجھے بیحد پیار، ساتھ اور تعریف ملی لیکن یہ مجھے جہالت کی طرف بھی لے جا رہا تھا۔ یہ مجھے میرے ایمان سے دور کر رہا ہے۔ میرے مذہب کے ساتھ میرے رشتوں کو خطرہ پہنچا رہا تھا۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ بھلے ہی میں یہاں مکمل طور پر فٹ ہوتی ہوں لیکن میں یہاں کی نہیں ہوں۔ میں ا?ج ا?فیشیل طور پر اعلان کرتی ہوں کہ میں اس میدان سے خود کو الگ کر رہی ہوں‘
واضح رہے کہ زائرہ نے 18 سال کی عمر میں فلم ’ دنگل‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ زائرہ وسیم کو اس فلم کے لئے نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔ زائرہ نے فلم میں پہلوان گیتا فوگاٹ کا رول ادا کیا تھا جس کے لئے انہیں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا تھا۔






