ادویات کے لیے چین پرمنحصرہے ہندوستان،67 فیصد وہیں سے آتاہے مال

نئی دہلی، 10جولائی(آئی این ایس انڈیا)
ادویات کے معاملے میں ہندوستان حد سے زیادہ چین پر منحصر ہے۔ادویات کے کل درآمد کا 67 فیصد سے زیادہ مال چین سے آتا ہے۔خود حکومت نے چین پر ادویات کے معاملے میں اس انحصار کو قبول کیا ہے۔لوک سبھا میں نو جولائی کو پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حکومت نے چین سے ادویات اور اس خام مال سے وابستہ درآمد کی تفصیلات جاری کی ہے۔دراصل کرناٹک کی گلبرگہ سیٹ سے بی جے پی کے ایم پی ڈاکٹر امیش جی مادھو نے لوک سبھا میں حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا کیمیکل اور کھاد وزیر یہ بتائیں گے کہ ملک میں مختلف ضروری ادویات کے لئے خام مال کے لئے چین پر انحصار ہے؟ اگر ہاں تو اس کی کیا وجوہات ہیں؟۔حکومت اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے کیا اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اس پر کیمیکل اور کھاد وزیرڈی وی سدانند گوڑا نے یہ قبول کیا کہ منشیات کے معاملے میں ملک کا چین پر انحصار ہے۔انہوں نے چین سے ادویات کی درآمد کے اعداد و شمار کی معلومات دی،جس کے مطابق 2016-17 میں کل درآمد 2738.46 ملین ڈالر ہوئی،جس سے 66.69 فیصد یعنی 1826.34 ڈالر صرف چین سے ہوا۔اسی طرح 2017-18 میں کل 2993.25 کے مقابلے میں 2055.94 ملین ڈالر یعنی 68.68 فیصد درآمد ہوا،جبکہ 2018-16 میں جہاں کل درآمد 3560.35 ملین ڈالر رہا، اس میں سے اکیلے چین سے 67.56 فیصد یعنی 2405.42 فیصد ہندوستان نے درآمد کیا۔

SHARE