غزہ میں شہید القسام کمانڈر سپرد خاک، جنازے میںہزاروں افراد کی شرکت۔ اسرائیلی فوج کا القسام کمانڈر کو غلطی سے شہید کرنے کا اعتراف
غزہ(ایم این این )
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموںنے جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈکے کمانڈر کو گولیاں مار کرشہید کرنے کا واقعہ کھلی ریاستی دہشت گردی اور صہیونیوں کا ناقابل معافی جرم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت دشمن کی بہت بڑی حماقت ہے اور اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر شہداء فلسطین کی طرح شہید محمود الادھم کا خون بھی رائے گاںنہیں جائے گا بلکہ دشمن کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ مزاحمتی قوتیں دشمن کی ہرحماقت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ کل جمعرات کے روز شمالی غزہ میںبیت حانون کے مقام پر اسرائیلی فوجیوںنے فائرنگ کرکے القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمود الادھم کو شہید کردیا تھا۔ القسام بریگیڈ نے اس واقعے کی ذمہ داری اسرائیلی فوج پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاھد کی شہادت کا مناسب وقت پر دشمن کو جواب دیا جائے گا۔