ترکی کا کہنا ہے کہ روس سے ‘ایس 400’ دفاعی نظام کی خریداری ترکی کی قومی خود مختاری کا مسئلہ ہے
استنبول(ایم این این )
روس کی جانب سے ترکی کو فضائی دفاعی نظام ’ایس 400’‘ کے اجزاءکی فراہمی کا آج تیسرے روز بھی سلسلہ جاری ہے۔ ترک وزارت دفاع کی طرف سے ‘ٹوئٹر’ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایس 400‘± کی پانچویں اور چھٹی کھیپ دو مال بردار ہوائی جہازوں کے ذریعے ترکی کے انقرہ کے قریب ’مرتد‘ فوجی اڈے پر پہنچا دی گئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگلے چند گھنٹے میں مزید دو پروازیں بھی دفاعی نظام کے اجزاءلے کر ترکی کی سرزمین پر اتریں گی۔
خیال رہے کہ امریکی مخالفت کے باوجود ترکی نے روس سے اس کے انتہائی طاقت ور فضائی دفاعی نظام خرید کیا ہے۔ امریکا کی طرف سے ترکی کو روسی فضائی نظام کی خریداری پر بار بار انتباہ کیا اور ترکی کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی ہے تاہم ترکی نے امریکا کی طرف سے روس کے ساتھ اس تاریخی دفاعی ڈیل ختم کرنے کے لیے امریکی دباو¿ مسترد کردیا تھا۔
امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ نے ماسکو کے ساتھ ‘ایس 400’ دفاعی نظام کی خریداری جاری رکھی تو اس کے نتیجے میں ترکی امریکی ساختہ ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کے حصول سے محروم ہوجائے گا۔ ترکی نیٹو اتحاد کا رکن ہونے کے باوجود روس سے دفاعی نظام کی خریداری پر مصر رہا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ روس سے ‘ایس 400’ دفاعی نظام کی خریداری ترکی کی قومی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔