سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ مدرسہ میں ایک ساتھ مسجد اور مندربنائیں گی ۔یہ ہے مقصد

سلمی انصاری کا مانناہے کہ مدرسہ میں مندر کی تعمیر سے ہندو مسلم کے درمیان بھائی چارگی کو فروغ ملے گااوریہ پورے ملک کے مدارس کیلئے ایک مثال بنے گا

علی گڑھ (ملت ٹائمز)
سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی بیوی سلمی انصاری نے اپنے مدرسہ میں ایک مندر بنانے کا اعلان کیاہے ۔علی گڑھ میں محترمہ سلمی انصاری ایک مدرسہ چلاتی ہیں ۔اسی میں مدرسہ میں انہوں نے ایک مندربنانے کا اعلان کیاہے ۔
نیوزی ایجنسی اے این آئی کے مطابق سلمی انصاری کا مانناہے کہ مدرسہ میں مندر کی تعمیر سے ہندو مسلم کے درمیان بھائی چارگی کو فروغ ملے گااوریہ پورے ملک کے مدارس کیلئے ایک مثال بنے گا ۔ ان کا یہ بھی کہناہے کہ یہ ان کا تحفظ یقینی ہوجائے گا جو عبادت کیلئے کیمپس سے باہر نہیں جائیں گے ۔

SHARE