کرناٹک اسمبلی کل تک کے لئے ملتوی۔ ایوان میں ہی سو ئیں گے بی جے پی ممبران اسمبلی : یدی یورپا

بنگلور ، 18 جولائی (آئی این ایس انڈیا )
کرناٹک میں جاری سیاسی گھمسان ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ جمعرات کو اسمبلی میں دن بھر چلے ڈرامے کے بعداعتماد کی ووٹنگ نہیں ہو پائی۔ کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے ایوان میں بی جے پی پر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا۔ تو وہیں بی جے پی نے کانگریس جے ڈی اےس پر جان بوجھ کر ووٹنگ میں تاخیر کا الزام لگایا۔ بی جے پی کے لیڈروں نے کرناٹک کے گورنر سے بھی ملاقات کی اور میمورنڈم سونپا ہے۔ وہیں کانگریس اور جے ڈی اےس کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی میں کانگریس ممبر اسمبلی شریمت پاٹل کی تصویر لہرائی۔ بتا دیں کہ شریمت پاٹل ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ دن بھر چلے اس ڈرامے کے بعد اسمبلی کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی، لیکن یدی یورپا کی قیادت میں بی جے پی ممبر اسمبلی ایوان میں ہی ڈٹے ہوئے ہیں۔ یدی یورپا نے کہا ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ایوان میں ہی سوئیں گے ۔