مندر میں پوجا دیکھنے گئی عورت پر بھیڑ کا حملہ ۔ شوہر کے سامنے برہنہ کرکے پٹائی کی۔ ریپ کرنے کی بھی د ی دھمکی

حاجی پور کے صدر تھانہ علاقہ کے ہرولی میں واقع بوڑھی مائی مندر میں مبینہ طور پر کسی عورت کی سونے کی چین چوری ہو گئی۔ چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک عورت کو پکڑ لیا اور اس کی پیٹائی شروع کر دی
پٹنہ(ایم این این )
بہار کے چھپرا اور حاجی پور میں اسی ہفتے موب لینچنگ سے چار افراد کی جان چلی گئی تھی۔ ابھی حاجی پور سے تشدد ہجوم کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک عورت کو شوہر کے سامنے ننگا کر پیٹا گیا ہے۔ شوہر پر بھی لات گھونسے، بیلٹ برسائے گئے۔
حاجی پور کے ایک مندر میں چوری کا الزام لگا کر عورت کی پٹائی کی گئی۔ اس دوران کافی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ بھیڑ نے عورت کے کپڑے بھی اتار دئیے اور ریپ کی دھمکی دینے لگے۔ اس دوران بہت سے ملزم کیمرے پر بھی قید ہو گئے۔
حاجی پور کے صدر تھانہ علاقہ کے ہرولی میں واقع بوڑھی مائی مندر میں مبینہ طور پر کسی عورت کی سونے کی چین چوری ہو گئی۔ چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک عورت کو پکڑ لیا اور اس کی پیٹائی شروع کر دی۔ لوگوں نے عورت کو زبردستی فون کرکے اپنے شوہر کو بلانے کو کہا۔ شوہر کے آنے کے بعد ہجوم نے میاں بیوی کو بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 2 گھنٹے تک بھیڑ پیٹائی کرتی رہی، لیکن کوئی بھی افسر جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا۔
واقعہ کے بعد کافی دیر سے پہنچی پولیس نے آخر کار عورت اور ان کے شوہر کو استپال پہنچایا۔ وہیں، بھیڑ کو عورت کے پاس سے مبینہ طور پر چوری کی گئی چین نہیں ملی۔ شکار میاں بیوی ویشالی کے ہی رہنے والے ہیں۔ شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی پوجا دیکھنے مندر گئی ہوئی تھی۔ واقعہ کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں بھیڑ میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں، شکار شوہر نے کہا ہے کہ انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں اور وہ مسلسل لوگوں سے چھوڑ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

خبروں کے مطابق، مارپیٹ کر رہے لوگوں میں سے ہی کسی نے واقعہ کی ویڈیو بنا لیا اور پھر اس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کر دیا۔ کچھ ملزم ویڈیو میں صاف صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہسپتال میں داخل کرائی گئی عورت کی صورت حال سنگین بتائی جا رہی ہے۔ شکار شوہر نے بتایا کہ وہ ایک دکان میں کام کرتے ہیں اور ان کو فون کرکے موقع پر بلایا گیا تھا۔ حاجی پور کے صدر تھانہ انچارج ایس آئی رن وجےسنگھ کے مطابق، پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ متاثرین کے بیان کی بنیاد پر پولیس آگے کارروائی کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے داماد دھننجے کمار نے بتایا کہ انہوں نے فون کرکے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا۔دھننجے نے کہا کہ مارپیٹ کر رہے لوگوں نے عورت کے گلے کا چین، پازیب اور پیسے وغیرہ سب چھین لیا۔ ان کے شوہر کے ساتھ بھی لوٹ مار کی گئی۔
واضح رہے کہ حاجی پور کے پیرانک بوڑھی مائی مندر میں پیر اور جمعہ کو بھاری تعداد میں خواتین پوجا کے لئے پہنچتی ہیں۔سندروچڑھا کر خواتین شوہر کی لمبی عمر کی دعائیں کرتی ہیں۔ویشالی کے ایس پی مانوجوت سنگھ نے کہا ہے کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ حال میں بہار میں بھیڑ کے غصے اور تشدد کی کئی واقعات سامنے آئی ہیں۔ملت ٹائمز کی رپوٹ میں مودی سرکار کی دوسری مدت میں اب تک ماب لنچنگ کے 55 واقعات پیش آچکے ہیں ۔

SHARE