ماب لنچنگ کے زیادہ ترواقعات من گھڑت اور فرضی ہیں ۔ مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے جب ماب لنچنگ کے بارے میں سوال کیاگیا تو برجستہ انہوں نے جواب دیاکہ ماب لنچنگ کے زیادہ تر واقعات فرضی اور من گھرت ہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ماب لنچنگ اور ہجومی دہشت گردی ہندوستان کاسب سے بڑا مسئلہ بنا ہواہے ۔ اقوام متحدہ ، امریکہ ،برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ہندوستان میں مذہب کے نام پر جاری دہشت گردی اور مسلمانوں ودلتوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت ہورہی ہے لیکن بی جے پی کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے نزدیک ملک میں ماب لنچنگ نہیں ہورہی ہے اور ایسے تمام واقعات ان کے یہاں فرضی ہیں ۔
انڈیا ٹوڈے کی رپوٹ کے مطابق اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے جب ماب لنچنگ کے بارے میں سوال کیاگیا تو برجستہ انہوں نے جواب دیاکہ ماب لنچنگ کے زیادہ تر واقعات فرضی اور من گھرت ہیں ۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں ماب لنچنگ اور ہجومی دہشت گرد ی روزہ مرہ پیش آنے والے جیسے جرائم میں شامل ہوگئے ہیں ۔ مودی سرکار آنے کے بعد ان واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ ہواہے ۔ 2014 سے 2019 تک تین سو سے زائد ماب لنچنگ کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ ملت ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق مودی سرکار کی دوسری مدت کو ابھی صرف 45 دن ہوئے ہیں لیکن اس مدت میں 55 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں ۔