نئی دہلی، 22 جولائی (آئی این ایس انڈیا)
دہلی کی ایک عدالت نے ایک شخص کواپنی 10 سالہ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔خصوصی جج سیما مینی نے 40 سالہ شخص کو پاکسو (بچوں کے جنسی جرائم تحفظ) ایکٹ کی دفعہ 6 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (2) کے تحت مجرم ٹھہرایا۔عدالت نے اس پر 10000 روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔عدالت نے کہاکہ جنسی زیادتی خوفناک ہے اور جب یہ خوفناک جرم کسی کے اپنے والد کی طرف کیا جاتا ہے، جسے بچے کے لئے ایک محافظ اور سرپرست سمجھا جاتا ہے، تو اس سے ہونے والی جسمانی، ذہنی اورنفسیاتی نقصان اتنی بڑی سطح کی ہوتی ہے جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ عدالت نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ مجرم ایک ایسا شکاری ہے، جس نے اپنی ہی بیٹی کی عصمت دری کی ہے اور وہ کسی بھی طرح سے معافی کاحق دار نہیں ہے،رحم کی کوئی بھی دلیل، جس چاہے کسی بھی بنیاد پر دی گئی ہو، وہ سب بے کار ہے۔عدالت نے دہلی ریاست قانونی سروس اتھارٹی (ڈی اےل اےس اے) کو متاثرہ کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا، جو اب 13 سال کی ہو گئی ہے۔






