ہ پرگیہ ٹھاکر اپنے بیان سے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کو ہی چیلنج دے رہی ہیں
نئی دہلی، 22 جولائی (آئی این ایس انڈیا)
بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان پر تنازعہ ہو گیا ہے۔اب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھوپال سے بی جے پی کی ایم پی پرگیہ ٹھاکر پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ پرگیہ ٹھاکر اپنے بیان سے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کو ہی چیلنج دے رہی ہیں۔اویسی نے کہا کہ پرگیہ بتا رہی ہیں کہ وہ اعلیٰ ذات کی ہیں اور جو ٹوائلٹ صاف کرتے ہیں وہ ان کے برابر نہیں ہیں۔ایم پی اسد الدین اویسی کی یہ رائے سادھوی پرگیہ کے اس بیان پرآئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹوائلٹ صاف کرنے کے لیے ایم پی نہیں بنی ہیں۔سادھوی پرگیہ کے اسی بیان کی تنقید کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ایسا بول کر وہ پی ایم مودی کے پروگرام کو ہی چیلنج کررہی ہیں۔بتا دیں کہ پی ایم مودی نے اپنے پہلے دور اقتدار میں ہی حفظان صحت مشن کا آغاز کیا تھا اور گھر گھر ٹوائلٹ تعمیرکاہدف رکھا تھا۔پی ایم مودی کے اسی مشن کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے سادھوی پرگیہ کے بیان پر تنقید کی اورکہاہے کہ اگر ایسا کہاجائے گا تو نیاہندوستان کس طرح بنے گا۔اویسی نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں ذات نظام بنارہے۔بتا دیں کہ پرگیہ ٹھاکر نے کہا تھا کہ ہم نالی صاف کروانے کے لیے نہیں بنائے گئے ہیں،ہم ٹوائلٹ صاف کرنے کے لیے ایم پی نہیں بنائے گئے ہیں،ہم جس کام کے لیے بنائے گئے ہیں، اس کام میںہم مخلص ہیں۔






