بہار : سیلاب زدگان کے درمیان راحت رسانی کا کام جاری ، سیلاب زدگان کے درمیان ریلیف تقسیم ! 




خدمت خلق انسانی ہمدردی کے ساتھ عظیم عبادت : مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

سپول: (عبدالخالق القاسمی) انسانیت کی خدمت. مخلوق خدا سے پیارو محبت.اسلام کی اہم تعلیم ہے.پوری مخلوق کواللہ کاکنبہ قراردیاہے مزید یہ کہ جسےاللہ سے زیادہ محبت ہووہ مخلوق خدا سے محبت وہمدردی کرے. یہ باتیں معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نےسیلاب زدگان کے درمیان ریلیف تقسیم کے موقع پر کہا. انہوں نے کہا کہ غریبوں. مجبوروں. مظلوموں اور پریشان حال لوگوں کاخیال رکھنا. ان کاتعاون کرناصرف خدمت ہی نہیں بلکہ عظیم عبادت ہے. سیلاب متاثرین.بےگھرلوگوں کی حالت کو دیکھ کر دل مضطرب ہوجاتاہے. واضح رہے کہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کی طرف سے سیلاب زدگان کے درمیان راحت رسانی کاکام جاری ہے آج اسی سلسلے میں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سے ایک وفد راحتی اشیاء یعنی کھانے. پینے پہننے. اوڑھنے. بچھانے. اور ضروری دوا پیکٹ بناکردیاگیا.وفدمیں سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کےجنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد. جناب مظہر حسین عثمانی ناظم جامعہ. مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسين جامعۃ القاسم. مولانا علی احمد رازی سیکرٹری ریلیف جامعۃ القاسم.حافظ محمد صدام عثمانی. محمد الطاف. وغیرہ تھے فاربس گنج اور اس کے قرب وجوار میں سیلاب متاثرین اور وہ لوگ جوگھر سے باہر سڑکوں پر ہیں ان کے درمیان تقسیم کیاگیا اس موقع محمد معراج علیگ. محمد آفتاب. سماجی کارکن راشد جنید وغیرہ تھے. مقامی لوگوں نے اس ہمدردی کو وقت کی اہم ضرورت اور انسانیت کی اصل خدمت بتایا فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نےبتایاکہ ابھی یہ کام جاری رہےگااور ہماری کوشش ہےکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ کر انسانیت کے ناطے ان کی خدمت کریں ہم شکر گزار ہیں ان تمام کا جنہوں نے اس مصیبت کی گھڑی میں دست تعاون کیااور انسانیت کی اعلی مثال پیش کی.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *