لوک سبھا میں آج تیسری مرتبہ طلاق بل پر بحث ہورہی ہے ۔اس سے پہلے دور مرتبہ یہ بل لوک سبھا پاس ہوچکاہے تاہم راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ لٹکا ہواہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
لوک سبھا میں طلاق بل پر بحث کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہاکہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تین طلاق کو غلط مانتے تھے ۔ بہت احترام کے ساتھ میں کہنا چاہتاہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے پیغمبر اور نبی تھی اور وہ طلاق بدعت کو غلط مانتے تھے ۔ایک مرتبہ ایک شخص(صحابی رسول) نے ان کے زمانے میں طلا ق بدعت دے دیاتوانہوں نے اسے کہاکہ تم طلاق واپس لو اس لئے ہم تین طلاق یعنی طلاق بدعت کو کریمنل ایکٹ کے تحت شامل کررہے ہیں ۔روی شنکر پرساد نے اسد الدین اویسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ آپ اسلام کو بہت زیادہ جانکار ہیں لیکن آپ کیسے طلاق بل کی مخالفت کررہے ہیں یہ عورتوں کے حق میں ہے۔بحث کے دوران اسد الدین اویسی سمیت کئی لیڈروں نے اس بات پر اعتراض کیاتھاکہ طلاق بدعت کسی بھی مسلم ملک میں کریمنل ایکٹ میں شامل نہیں ہے ۔ صرف بنگلہ دیش میں طلاق بدعت دینے پر ایک سال کی کریمنل ایکٹ کے تحت سزا ہوتی ہے ۔ اسی کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طلاق بدعت کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی غلط مانتے تھے اسلئے کریمنل ایکٹ کے تحت شامل کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ لوک سبھا میں آج تیسری مرتبہ طلاق بل پر بحث ہورہی ہے ۔اس سے پہلے دور مرتبہ یہ بل لوک سبھا پاس ہوچکاہے تاہم راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ لٹکا ہواہے ۔اس مرتبہ بھی لوک سبھا سے پاس ہوجائے گاتاہم راجیہ سبھا سے پاس ممکن نہیں لگ رہاہے ۔






