اسپیکر کے اس فیصلہ کے بعد یدی یورپا کیلئے اکثریت ثابت کرنا اب آسان نہیں ہوگا ۔ کرناٹک میں اکثریت کیلئے کم ازکم 105 اراکین چاہیئے جو اب مشکل ہے کیوں کہ 17 باغی اراکین اسمبلی کو اسپیکر نے نا اہل قرار دے دیاہے ۔
بنگلورو(ایم این این )
کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ ان میں کانگریس کے 11 اور جے ڈی ایس کے 3 ارکنا اسمبلی شامل ہیں۔ 3 ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے اس سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا تھا۔ اپنی پارٹیوں سے بغاوت کرنے والے کل 17 ارکان اسمبلی نااہل قرار دئے جا چکے ہیں۔ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد اسپیکر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے کوئی چالاکی یا ڈرامہ نہیں کیا، بلکہ مہذب طریقہ سے فیصلہ لیا ہے۔
نااہل قرار دئے گئے ارکان اسمبلی
کانگریس: بیراٹھی بسوراج، منی رتنم، ایس ٹی سوم شیکھر، روشن بیگ، آنند سنگھ، ایم ٹی بی ناگراج، بی سی پاٹل، پرتاپ گوڈا پاٹل، ڈاکٹر سودھاکر، شیوراج ھیبار اور شری منت پاٹل۔جے ڈی ایس: گوپالییا، ناراین گوڈا اور اے ایچ وشوناتھ۔