بی جے پی لیڈر مکل رائے کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری !

کولکاتا (ایم این این )
کولکاتا کی بنکشال کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ریلوے و بی جے پی لیڈر مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت کے مطابق مالی بدعنوانی اور لین دین کے ایک کیس میں انہیں متعدد مرتبہ پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی مگر وہ پیش نہیں ہورہے تھے آج بھی انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بنکشال کورٹ نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ مکل رائے کیس کی جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ عدالت نے بڑا پولس اسٹیشن کے اوسی کو مکل رائے کو گرفتارکرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق مکل رائے کے خلاف دھوکہ دہی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت سمن جاری کیا گیا تھا۔پولس اس معاملے میں پوچھ مکل رائے سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتی تھی۔مکل رائے کے خلاف آئی پی سی پینل کوڈ 5کے تحت سمن جاری کیا گیا تھا۔اس نوٹس کے خلاف مکل رائے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائرکررکھا ہے۔