عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے کاتمیرر صدگاہ سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، سعودی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں سے حکومت کو آگاہ کریں۔
نئی دہلی(ایم این این )
ہندوستان میں ذی الحجہ کا چاند جمعہ کی شام کو نظر آ گیا ہے۔ 3 اگست بروز ہفتہ سے ذی الحجہ 1440 کا آغاز ہوگا اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیر منائی جائے گی۔ اس حوالہ سے متعدد مصدقہ خبریں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر آ گیا تھا اور اور وہاں 2 اگست بروز جمعہ کو یکم ذی الحجہ سن 1440 ہجری ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔ پریز ریلیز میں لکھا ہے، ”آج 2 اگست 2019 جمعہ کے روز ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ یکم ذی الحجہ 3 اگست 2019 ہفتہ کے روز ہے اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 پیر کے روز ہے۔“
قبل ازیں، لکھنو سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مسجدوں سے عید الاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کے حوالہ سے مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اس حوالہ سے میڈیا سے بتایا کہ علما سے کہا گیا تھا کہ وہ نماز کے بعد لوگوں سے اپیل کریں کہ وہ کھلے مقامات پر جانوروں کو ذبح نہ کریں۔ علاوہ ازیں جانوروں کے گوشت اور باقیات کو کھلے مقامات پر نہ پھینکے بلکہ انہیں دفن کر دیں۔ اس کے علاوہ قربانی کی تصاویر نہ کھینچے اور انہیں سوشل میڈیا پر قطعی نہ ڈالیں۔
قبل ازیں، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے کاتمیرر صدگاہ سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، سعودی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں سے حکومت کو آگاہ کریں۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعہ 2 اگست یکم ذی الحجہ ہوگا، حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9 ذی الحجہ) کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہوگا۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار 11 اگست کو ہوگی۔
پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ی والحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں نوابشاہ، جھنگ، ٹنڈوالہٰیار، ڑوب، ودیگر شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔ادھر بنگلہ دیش میں بھی آج ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا اور وہاں بھی عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہی منائی جائے گی۔