بی جے پی نے ملک کا سر کاٹ دیا۔سیاسی پارٹی جموں و کشمیر کے ساتھ لڑیں گے اور کھڑے رہیں گے:غلام نبی آزاد

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ”ایک سرحدی ریاست جو ثقافتی، جغرافیائی طور سے تاریخی اور سیاسی طور پر علیحدہ تھا، دفعہ 370 کے ذریعہ ایک ساتھ بندھا ہوا تھا۔ اقتدار کے نشے میں اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے بی جے پی حکومت نے 4-3 چیزوں کو بکھیر دیا۔ انھوں نے ملک کا سر کاٹ دیا ہے۔“ انھوں نے مزید کہا کہ ”سیاسی پارٹی جموں و کشمیر کے ساتھ لڑیں گے اور کھڑے رہیں گے۔“انہوں نے راجیہ سبھا ہاﺅس سے باہر نکل پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس بھی کی اور کہاکہ ہندوستان کی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دین ہے ۔ ہم نے کشمیر جیتاتھا اور آج بی جے پی نے اسے کھودیاہے ۔
انہوں نے راجیہ سبھا چینل پر بھی الزام لگایاکہ چینل نے اپوزیشن کے احتجاج کو نہیں دیکھایا ۔

SHARE