ترک صدررجب طیب ایردوان نے کشمیر کی صورتِ حال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے پاکستان اورکشمیریوں کے موقف کی حمایت کی ہے
انقرہ (ملت ٹائمز)
جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ اور وہاں سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد ہندوستان سمیت پوری دنیا میں یہ مسئلہ موضوع بحث بن گیاہے ۔اقوام متحدہ اور امریکہ کے ساتھ ترکی بھی اس پر خصوصی نظر رکھے ہواہے ۔
ترکی میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہاکہ کشمیر کے حالات پر ہماری خصوصی اور قریبی نظر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی دونوں سے بات چیت کی ہے ۔
ٹی آر ٹی اردو کے مطابق ترک صدررجب طیب ایردوان نے کشمیر کی صورتِ حال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے پاکستان اورکشمیریوں کے موقف کی حمایت کی ہے ۔