صدر جمہوریہ، وزیراعظم مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی و دیگر شخصیات نے دی عید الاضحی پر اہل وطن کو مبارکباد !




نئی دہلی:  وزیراعظم نریندر مودی نے عید قرباں پر اہل وطن اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی. صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی عید پر نیک خواہشات کا اظہار کیا.
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی طرف سے دو دن قبل پارٹی کی عبوری صدر مقرر کی گئیں سونیا گاندھی نے اپنے پہلے پیغام میں عید الاضحی پر ملک کے سبھی شہریوں کی زندگی میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے پیر کو یہاں جاری پیغام میں کہا ’’یہ ایشور کے تئیں ایثار، انسانی زندگی میں روایتی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا احساس ظاہر کرنے کا تہوار ہے‘‘ ۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی بہتر صحت، زندگی میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے ملک کے باشندوں کو اس موقع پر مبارک باد دی.
پارٹی کی مشرقی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اس موقع پر ملک کے باشندوں کو مباردكباد دی اور کہا ’’آپ سب کو عید الاضحی کی مبارکباد۔ بالخصوص کشمیر کی میری بہنوں-بھائیوں کو جو پابندیاں اور دقتیں برداشت کر رہے ہیں۔ کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر میں سیلاب کا سامنا کر رہے ان کنبو ں کو بھی جو شاید آج اچھی طرح سے عید کے تہوار کو منا نہیں پائے‘‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *