نئی دلی: کرنیجی فاؤنڈیشن نے بہار کے مظفر پور علاقے کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تقریبا ایک ہزار خاندانوں کے لئے ”فیملی کٹ”۔جس میں چاول، چینی، آٹا، دال، نمک، دودھ، پیسٹ، تیل، نہانے اور صابن دھونے وغیرہ شامل ہیں اور ساتھ ہی ہر خاندان کے لئے کپڑے بھی بھیجے گئے ہیں جو سیلاب متاثرین کو دیئے جائیں گے۔ ایک بڑا ٹرک (DL-1 L، W 1263) تمام امدادی سامان لے کر دہلی میں کرنیجی فاؤنڈیشن کے دفتر سے روانہ ہوا۔ دلی سے لکھنؤ جانے والا یہ ٹرک سیلا ب متاثرہ علاقے مغربی چمپارن، موتیہاری ہوتے ہوئے مظفر پور، سیتامڑھی کے سیلاب متاثرہ علاقے تک جائے گا۔ جہاں پر امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ اس امدادی سامان کو حقدار تک پہنچانے کے لئے کرنیجی فاؤنڈیشن کے سکریٹری ساجد مجیب، محمد کیف محبوب عالم کے ہمراہ کل صبح ٹرین کے ذریعے مظفر پور روانہ ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر سینئر صحافی اور سماجی کارکن ایم اطہرالدین منے بھارتی،ہم ہندوستانی کے چیئرمین دیگر کئی کارکنان بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر ہم ہندوستانی چیئرمین ایم نظام نے کہا کہ کشمیر میں سیلاب کے دوران کرنیجی فاؤنڈیشن اور ہم ہندوستانی تنظیم نے کشمیر میں متاثرین تک تقریبا ۵۲لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان پہنچایا تھا۔ اس بار بھی کر نیجی فاؤنڈیشن کی مہم میں ہم ہندوستانی تنظیم پیش پیش ہے۔
کرنیجی فاؤنڈیشن کے سکریٹری ساجد مجیب اور محمد کیف نے کہا کہ کارنجی فاؤنڈیشن لاکھوں سیلاب متاثرین افرادکی مدد کرنا چاہتا ہے، لیکن فاؤنڈیشن کو مالی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم ایک ہزار خاندانوں کو امدادی سامان پہنچانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ہیلپ لائن نمبر919266333087 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مظفر پور، موتیہاری، بہار کے مغربی چمپارن کے سماجی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کاٹی پہنچیں اور ہماری مدد کریں۔ اور وہ لوگ جو ہماری مہم کو مالی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ ہے کر نیجی فاؤنڈیشن کے اورینٹل بینک آف کامرس،جسولہ،نئی دہلی کے بینک اکاؤنٹ نمبر 14402191007548، آئی ایف ایس سی نمبر 0101440 ORBCپر مدد بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی مدد سے ہم سیلاب متاثرین کو بہتر زندگی کی طرف بڑھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ آفتاب عالم نے کہا کہ سیلاب متاثرین راحتی اشیاء کیمپ میں کنور دانش علی ممبر آب پارلیامینٹ لوک سبھا،شاہد علی ایڈوکیٹ ودیگر اہم شخصیات نے کیمپ کا دورہ کرکے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

Leave a Reply