اپوزیش رہنما کے ساتھ راہل گاندھی کشمیر پہونچے، انتظامیہ نے سری نگر ایئر پورٹ سے باہر نکلنے پر لگائی روک

چند دنوں قبل خود جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے راہل کے ایک ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاتھاکہ وہ خود کشمیر آئیں اور حالات کا جائزہ لیں
سری نگر (ملت ٹائمز)
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اپوزیشن رہنما کے ساتھ سری نگر ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں لیکن انھیں ہوائی اڈے سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ کئی دیگر لیڈران بھی سری نگر پہنچے اور سبھی کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے اور باہر نہیں نکلنے دیا جا رہا ہے۔ ائیر پورٹ پر ایک ہنگامہ والا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کے ساتھ سری نگر پہنچے وفد کو جموں و کشمیر کا جائزہ لینے کی اجازت ملتی ہے یا پھر انھیں ائیر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ چند دنوں قبل خود جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے راہل کے ایک ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاتھاکہ وہ خود کشمیر آئیں اور حالات کا جائزہ لیں لیکن آج راہل پہونچے ہیں تو انہیں روکا جارہاہے ۔ اس سے قبل دو مرتبہ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کو سری نگر ایئر پورٹ سے واپس بھیجا جاچکاہے ۔

کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کئے ہوئے آج 19 دن پورے ہوچکے ہیں ۔ گذشتہ بیس دنوں سے وہاں موبائل ،انٹرنیٹ سمیت تمام چیزیں بند ہیں ۔

SHARE