لکھنو: اترپردیش کے شاہجہاں پور میں سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند پر لا کالج کی طالبہ کے اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے لا کالج کی طالبہ کے اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے۔لا کالج کی طالبہ نے تین دن قبل سوشل میڈیا پر بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔طالبہ گذشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہے جس کے بعد اب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند پر اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔آج پولیس نے طالبہ کے باپ کی تحریر پر سوامی چنمیانند کے خلاف اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان کی کئی ٹیمیں لڑکی کو فوراً برآمد کرنے کے لیے متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کررہی ہے۔
پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ فی الحال پولیس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند پر مقدمہ درج کرکے تفتشی شروع کردی ہے۔
وہیں لا کالج کی طالبہ کے اغوا سے علاقے میں سنسنی ہے ، سرپرستوں و طلبا طالبہ کو جلد برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply