ملت ٹائمز کی اس کامیابی کے سہرا ہمارے تینوں ایڈیٹرس یعنی اردو کے ایڈیٹر جناب ظفر صدیقی قاسمیؔ ۔ ہندی کے ایڈیٹر محمد قیصر صدیقی اور انگریزی کے ایڈیٹر محمد ارشاد ایوب اور ان سے وابستہ پوری ٹیم کو جاتاہے جو ہمہ وقت فعال رہتے ہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز ڈیسک) ملت ٹائمز نیوز پورٹل کو گذشتہ کل یعنی 29 اگست کو 6 لاکھ 56 ہزار مرتبہ وزٹ کیاگیاجو ادارے کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اتنا ہٹس ایک دن میں عموما کم ملتاہے ۔ یہ اطلاع ملت ٹائمز کے ٹیکنکل ایڈیٹر شہنواز ناز نے دی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ مجموعی طور پر ملت ٹائمز کے یومیہ قارئین تین لاکھ ہوتے ہیں جس میں اردو ،ہندی اور انگلش تینوں ویب سائٹ کے قارئین شامل ہیں البتہ ملت ٹائمز کے زیادہ ترقارئین اردو اور ہندی ویب سائٹ کے ہیں۔ انگلش ویب سائٹ کی ریچ ابھی زیادہ نہیں ہے ۔
ملت ٹائمز نیوز پورٹل تین زبانوں میں ہے جس میں اردو اور ہندی ورزن زیادہ فعال ہے ۔ اب تک دنیا کے 165 ملکوں میں ملت ٹائمز کو پڑھاگیاہے جس میں ہندوستان ،سعودی عرب ، پاکستان ، قطرہ ،متحدہ عرب امارات ،برطانیہ ،امریکہ اور ترکی جیسے ممالک سر فہرست ہیں ۔
علاو ازیں ملت ٹائمز کا یوٹیوب چینل بھی فعال ہے جس کے سبسکرائبرس ایک لاکھ 93 ہیں اور 20 ملین سے زائد ویوز ہوچکے ہیں ۔
ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے کہاکہ ملت ٹائمز کی اس کامیابی کے سہرا ہمارے تینوں ایڈیٹرس یعنی اردو کے ایڈیٹر جناب ظفر صدیقی قاسمیؔ ۔ ہندی کے ایڈیٹر محمد قیصر صدیقی اور انگریزی کے ایڈیٹر محمد ارشاد ایوب اور ان سے وابستہ پوری ٹیم کو جاتاہے جو ہمہ وقت فعال رہتے ہیں اور 24گھنٹہ نیوز اپڈیٹ ہوتی رہتی ہے ۔ہم اپنے تمام قارئین ،معاونین اور مخلصین کے بھی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے ملت ٹائمز دن بہ دن ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشاءاللہ ایک مضبوط میڈیا ہاؤس کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ۔






